سوشل میڈیا صارفین کیلئے بری خبر

 سوشل میڈیا صارفین کیلئے بری خبر


قاہرہ( 24نیوز )اگر آپ کے 5000 فالورزہیں تو ہوجائیے نگرانی کیلئے تیار ،کیونکہ مصری پارلیمنٹ نے سوشل میڈیا صارفین کی نگرانی کے لئے بل منظور کرلیا ہے،اب سوشل میڈیا پر غلط خبر نشر کرنے پر ایکشن بھی ہوگا،سزا بھی ملے گی۔

مصری پارلیمنٹ کے 596 ارکان نے دو تہائی سے سوشل میڈیا نگرانی بل پاس کر لیا،بس صدر سیسی کے دستخط باقی ہیں،اب سوشل میڈیا استعمال کرنے والے صارفین قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نگرانی میں ہوں گے۔

نئے قانون کے مطابق جن سوشل میڈیا صارفین کے فالورز پانچ ہزار سے زیادہ ہوں گے۔ان کی سپریم کونسل آف میڈیا ریگولیشن کے تحت نگرانی کی جائے گی،جن میں ویب سائٹس، بلاگز،فیس بک،ٹویٹر اور ذاتی اکاونٹس شامل ہیں۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔  امریکی کمپنی نے حقیقت میں اڑن کھٹولا بنا لیا

جس اکاونٹ سے نفرت انگیز اور جھوٹی خبر پوسٹ ہوگی،حکومت کے پاس اختیار ہو گا سوشل میڈیا اکاونٹ کو بلاک کرنے کا، ایسوسی ایشن آف فریڈم اینڈ تھاٹ کے مطابق پانچ سو سے زائد ویب سائٹس بند کر بھی دی گئی ہیں۔

مصر میں صحافیوں پر بھی پرتشدد اور نفرت انگیز تحریریں لکھنے پر پابندی ہے،مقامی اوربین الاقوامی انسانی حقوق گروپ صدر سیسی کی اظہار آزادی رائے کی خلاف ورزیوں پر تنقید کرتے ہیں۔مصر میں سوشل میڈیا عوامی بحث کے لئے آخری پلٹ فارم بن گیا تھا۔