خواتین چولہے چھوڑ کر الیکشن مہم پر لگ گئیں

خواتین چولہے چھوڑ کر الیکشن مہم پر لگ گئیں


گوجرانوالہ ( 24نیوز )الیکشن کی گہما گہمی عروج پر ہے لوگ اپنے پسندیدہ امیدواروں کی الیکشن مہم میں مصروف ہیں، ان کا ساتھ دینے کیلئے گوجرانوالہ میں خواتین بھی میدان میں آگئیں اور الیکشن مہم کا حصہ بن گئیں۔

جب سے الیکشن کا اعلان ہوا ہے تو امیدواروں کے ڈیرے بھی لوگوں سے بھرے نظر آتے ہیں لیکن حلقہ پی پی 55 میں نون لیگ کے امید وار نواز چوہان کی حمایت کے لئے خواتین میدان میں آگئی ہیں جو گھر کے چولہے کو چھوڑ کر ہاتھوں میں پارٹی منشور لئے گھر گھر جا کر خواتین سے ووٹ مانگ رہی ہیں۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔   پانچ ہزار فالوورز رکھنے والے سوشل میڈیا صارفین کیلئے بری خبر

انتخابی مہم کے دوران حلقہ کی گھروں میں بیٹھی خواتین بخوشی ان کا ناصرف منشور لیتی بلکہ ان کے امیدوار کو ووٹ دینے کا وعدہ بھی کرتی رہیں اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ان کے نامزد امیدوار نے حلقے میں ان کے مطالبات پورے کئے اور تمام سہولیات بھی فراہم کی ہیں تو وعدے کے مطابق ووٹ کا حقدار بھی یہ ہی امیدوار ہے ۔

اس موقع پر نواز چوہان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ یہ ان کی ماوں بہنو ں کا پیار ہے کہ وہ خود گھروں سے نکل کران کے لئے انتخابی مہم کر رہی ہیں ۔