بھری عدالت میں بےوفائی،محبوب کا دل چکناچور ہوگیا

بھری عدالت میں بےوفائی،محبوب کا دل چکناچور ہوگیا


لاہور(24نیوز) پسندکی شادی کرکے لڑکی نے منہ موڑ لیا، دل کے ہاتھوں مجبورشوہر ، بیوی کی بے رُخی پرصدمہ برداشت نہ کرسکا،عدالت کے احاطے میں ہی عبدالرحمن بے ہوش ہوگیا۔

24 نیوز کے مطابق دل والے کہتے ہیں دل توپاگل ہے اورپھرجب محبوب کی بے وفائی کاصدمہ ہوتوپھربعض دفعہ ہوش اُڑ بھی جاتے ہیں۔ ایساہی کچھ ہواہائیکورٹ کے احاطے میں جب لومیرج کرنے والی لڑکی نے شوہرکے حق میں بیان نہ دیا توپھرعبدالرحمان نامی دیوانے کادل ہی ٹوٹ گیا۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں۔۔۔ریحام خان کی کتاب کا جواب مفتی سجاد نے دے دیا 

ضرور پڑھیں:انکشاف 16 جون 2019

  ہائیکورٹ میں عبدالرحمان نے درخواست دی تھی کہ اس نے پسند کی شادی کی ہے سسرالیوں نے اس کی بیوی کوزبردستی اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔بیلف نے شازیہ کوبازیاب کرکے عدالت پیش کیا تواس نے موقف اختیارکیا کہ وہ اپنی مرضی سے والدین کیساتھ رہتی ہے۔ شوہرکیساتھ نہیں جانا چاہتی۔ یہ بیان عبدالرحمان پربجلی بن کرگرا۔عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ اس نے اپناگھربھی چھوڑا اب بیوی نے بھی بیوفائی کردی۔ہائیکورٹ میں اس مقدمے کی سماعت جسٹس سرفرازڈوگرنے کی۔