ہوشیار خبردار۔۔۔اب سوشل میڈیا پر خبر سوچ سمجھ کر نشر کریں

ہوشیار خبردار۔۔۔اب سوشل میڈیا پر خبر سوچ سمجھ کر نشر کریں


24نیوز:مصری پارلیمنٹ نے سوشل میڈیا صارفین کی نگرانی کے لئے بل منظور کر دیا،سوشل میڈیا پر غلط خبر نشر کرنے پر اب ایکشن ہوگا۔

24 نیوز کے مطابق مصری پارلیمنٹ کے 596 ارکان نے دو تہائی سے سوشل میڈیا نگرانی بل پاس کر لیا۔بس صدر سیسی کے دستخط باقی،اب سوشل میڈیا استعمال کرنے والےصارفین قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نگرانی میں ہوں گے۔

نئے قانون کے مطابق جن سوشل میڈیا صارفین کے فالورز 5 ہزار سے زیادہ ہوں گے۔ان کی سپریم کونسل آف میڈیا ریگولیشن کے تحت نگرانی کی جائے گی۔ جن میں ویب سائٹس، بلاگز،فیس بوک،ٹویٹر اور ذاتی اکاؤنٹس شامل ہیں۔

جس اکاؤنٹ سے نفرت انگیز اور جھوٹی خبر پوسٹ ہوگی۔حکومت کے پاس اس سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو بلاک کرنے کا اختیار ہو گا۔ ایسوسی ایشن آف فریڈم اینڈ تھارٹ کے مطابق 500 سے زائد ویب سائٹس بند بھی کر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ مصر میں صحافیوں پر بھی پرتشدد اور نفرت انگیز تحریریں لکھنے پر پابندی ہے۔مقامی اوربین الاقوامی انسانی حقوق گروپ صدر سیسی کی اظہار آزادی رائے کی خلاف ورزیوں پر تنقید کرتے ہیں۔مصر میں سوشل میڈیا عوامی بحث کے لئے آخری پلٹ فارم بن گیا تھا۔