الیکشن سے پہلے نوازشریف اورمریم نواز کی ضمانت ؟

الیکشن سے پہلے نوازشریف اورمریم نواز کی ضمانت ؟


اسلام آباد( 24نیوز ) الیکشن سے پہلے نوازشریف اورمریم نوازکوضمانت مل پائے گی؟ کیا الیکشن سےقبل نواز شریف،مریم نوازجیل سےباہرآپائیں گے؟ سزائیں معطلی کی درخواست پرسماعت جولائی کے آخری ہفتے میں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن سے پہلے نوازشریف اور مریم نواز کو ضمانت مل پائے گی یا نہیں؟ن لیگ کی صفوں میں یہ سوال اب تک برقرار ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سزائیں معطل کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت جولائی کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی۔ سماعت اب الیکشن سے پہلے ہوگی یا بعد میں یہ فیصلہ ابھی تک نہ ہوسکا۔ 25جولائی کوالیکشن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پی ٹی آئی کی بڑی چوری پکڑی گئی
 واضح رہے کہ 22 اور 23 جولائی ،بس 2 دن دستیاب ہیں جو جولائی کے آخری ہفتے میں دستیاب ہو ں گے۔

یہ بھی دیکھیں