جرائم کیخلاف جنگ جیتنے کیلئے عوام کا ساتھ ضروری ہے:آئی جی سندھ

جرائم کیخلاف جنگ جیتنے کیلئے عوام کا ساتھ ضروری ہے:آئی جی سندھ


کراچی( 24نیوز ) آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے کہاکہ جرائم کے خلاف جنگ عوام اورپولیس کے تعاون کی مرہون منت ہے ، پاس آﺅٹ ہونے والے جوانوں کومبارکبادپیش کرتاہوں۔

آئی جی سندھ امجدسلیمی نے سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹرکراچی میں پاسنگ آوٹ پر پریڈ کا معائنہ کیا اس دوران انہیں ٹریننگ سینٹرکادورہ بھی کرایاگیا،تقریب تقسیم انعانات سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ائی جی سندھ امجدسلیمی نے کہاکہ میں پاس آﺅٹ ہونے والے تمام جوانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے کہاکہ جرائم کی جنگ میں کامیابی عوام اور پولیس کے درمیان تعاون کی مرہوم منت ہے،سندھ پولیس عوام کے جان و مال کی محافظ ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ الیکشن سے پہلے نوازشریف اورمریم نواز کی ضمانت ؟

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019

آئی جی سندھ نے مزیدکہاکہ پولیس کی فلاح ہماری اولین ترجیح ہے جسے یقینی بنانا ہمارا اہم فریضہ ہے مجھے خوشی ہے کہ پاس آﺅٹ ہونے والے جوان عوام کی خدمت کریں گے۔

تقریب میں پرنسپل پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد شاد ابن مسیح بھی موجودتھے،پاس آﺅٹ ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 739 تھی، دوران تربیت نمایاں کارکردگی دکھانے والے ریکروٹس میں آئی جی سندھ انعامات تقسیم کیے۔