توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری سکولز پنجاب کو نوٹس جاری کر دیا گیا

توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری سکولز پنجاب کو نوٹس جاری کر دیا گیا


لاہور ( 24نیوز  لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری سکولز     پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے پرائمری سکول ٹیچر ندیم حسن کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ میرٹ پر پورا اترنے کے باوجود اسے ترقی نہیں دی گئی جس پر اس نے محکمہ تعلیم کے افسران کو درخواستیں دیں ، لیکن شنوائی نہیں ہوئی جس پر اس نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:ملکہ کوہسار میں کتابوں کی بہار 

عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے سیکرٹری سکولزپنجاب کو ترقی کے لئے دی گئی زیر التوا درخواست کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔ عدالتی حکم کے باوجود ترقی دینے کی درخواست پر فیصلہ نہیں کیا جار ہا۔ عدالت کے 30 مارچ 2018 پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔

درخواستگزار نے استدعا کی کہ حکم عدولی پر سیکرٹری سکولزپنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔