فٹبال ورلڈ کپ:فرانس کی فتح میں کس کا کردار تھا؟

فٹبال ورلڈ کپ:فرانس کی فتح میں کس کا کردار تھا؟


پیرس( 24نیوز ) ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم فرانس کے مسلم کھلاڑیوں نے مسلمانوں کے خلاف نفرت امیز راوئیے کے باوجود فرانس کے لوگوں کو فٹبال تاریخ کا خوبصورت ترین تحفہ دے کر محبت اور امن کی اعلی مثال قائم کردی۔

کبھی حجاب پر بابندی تو کبھی عبادات سے روکنا، فرانس میں مسلمانوں کے لیے نفرت کسی سے دھکی چھپی نہیں۔ مگر روس میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں فرانس اور اسکے مسلم کھلاڑیوں نے فرانسیسی لوگوں میں خوشیاں بانٹ کر محبت کی اعلی مثال قائم کردی۔

فرانس کے فاتح سکواڈ میں 7 مسلم کھلاڑی موجود ہیں جنہوں نے ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دیکھا کر اپنی ٹیم اور ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا،ان کھلاڑیوں میں سر فہرست فرنچ میڈفیلڈرر پول پوگبا ہے، جن کا ورلڈ کپ فائنل میں کروشیا کے خلاف گول سالہ سال یاد رکھا جائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں۔۔۔ دنیائے فٹ بال کی حکمرانی کا تاج فرانس کے سر پر سج گیا

دیگر مسلم کھلاڑیوں میں نگولو کانٹے ، نبیل فاقیر بینجمن مینڈی ، عادل رامی ، عثمانے ڈیمبیلے اور ڈیجیبرل سیڈیبی شامل ہیں، ورلڈ کپ 1998 میں بھی فرانس کی ٹیم میں کئی مسلم کھلاڑی موجود تھے جن میں سے ایک نام زینادین زیدان کا ہے۔

فرانس میں لاکھوں چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کے بعد اب دیکھنا یہ ہے کہ فرانسسی حکومت اور عوام کا مسلمانوں کے ساتھ راوئیہ کسی حد تک بہتر ہوتا ۔

شازیہ بشیر

Content Writer