پی آئی اے کی جانب سے سیاحوں کے لیے بڑا اقدام

پی آئی اے کی جانب سے سیاحوں کے لیے بڑا اقدام


  کراچی ( 24نیوز ) پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی اے نے ملک کے شمالی علاقہ جات کی خوبصورتی کو سیاحوں کو دکھانے کے لئے ائیر سفاری سروس دوبارہ شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائنز پی آئی اے ملک میں سیاحت کے فروغ کے لئے کوشاں ہوگئی، پاکستان کے شمالی علاقہ جات کے حسین اور دلفریب مناظر سیاحوں کو دکھانے کے لئے ائیر سفاری سروس دو سال کے وقفے کے بعد شروع کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شاپنگ کرنے کا نیا طریقہ متعارف 

پی آئی اے ائیر سفاری سروس کے لئے پروازیں ہفتے اور اتوار کے روز اسلام آباد سے اسکردو کا سفر کریں گی، جس میں سیاحوں کو کے ٹو، ناناگا پربت اور دنیا کی دیگر بلند ترین چوٹیوں کے مسحور کن مناظر کو جہاز کی کھڑکی سے قریب سے دیکھنے کا موقع ملے گا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ اسی روٹ پر دیگر پانچ فلائٹس معمول کے مطابق آپریٹ کی جائیں گی۔ ائیر سفاری کی بکنگ 16 جولائی سے شروع کردی گئی ہے۔

شازیہ بشیر

Content Writer