منجھے سیاستدانوں کےساتھ نوجوان بھی انتخابی میدان میں آگئے

منجھے سیاستدانوں کےساتھ نوجوان بھی انتخابی میدان میں آگئے


 پشاور(24نیوز) دوہزاراٹھارہ کےانتخابات میں منجھے ہوئے کھلاڑیوں کے ساتھ نوجوان امیدوار بھی قسمت آزمانے کے لیے میدان میں کود پڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دوہزاراٹھارہ کےانتخابات میں منجھے ہوئے کھلاڑیوں کے ساتھ نوجوان امیدوار بھی قسمت آزمانے کے لیے میدان میں کود پڑے ہیں۔ پی کے77 پشاورسے بھی ایسا ہی ایک پرعزم نوجوان اپنی انتخابی مہم زوروشور سے چلا رہا ہے۔

ملک کےمستقبل کا انحصار جوانوں پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سینیٹ نے پشاور دہشت گردی واقعہ پرنگران حکومت کی رپورٹ مسترد کر دی 

انتخابات 2018 یوتھ میدان میں کود پڑی ہے۔ پشاور کے 30 سالہ کامران بنگش بھی خدمت کے جذبے کے ساتھ پی کے 77 سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے کا مران بنگش کی پسندیدہ شخصیت ہیں قائد اعظم محمد علی جناح۔

پڑھنا نہ بھولیں:پشاور خود کش دھماکہ، ہارون بلور کی نماز جنازہ ادا، تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل 

جیت کے لیے کوشاں ہر امیدوار کی طرح کامران بھی اپنا زیادہ وقت کمپین میں گزارتے ہیں۔اس بار انتخابات میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد بھی میدان ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ عوام ان نوجوانوں کو کامیاب کراتے ہیں یا پرانے روایتی سیاستدانوں کو۔

شازیہ بشیر

Content Writer