ایک بار پھر پاکستان کی جیت، پاکستان کلبھوشن کیس جیت گیا



دی ہیگ ( 24نیوز ) عالمی عدالت انصاف نےبڑافیصلہ سنادیا، پاکستان کی عالمی عدالت انصاف میں بڑی کامیابی، بھارت عالمی عدالت ِ انصاف میں کیس ہارگیا۔

عالمی عدالت انصاف نےکلبھوشن کیس کافیصلہ سنادیا،  بھارت کیس ہارگیا۔ بھارت کوصرف منہ کی ہی نہیں سرسےلےکرپاؤں تک کی کھانا پڑی۔ عالمی عدالت انصاف کےجج عبدالقوی احمدیوسف نےچن چن کربھارت کی درخواستیں مسترد کیں۔ کلبھوشن کی بھارت کوواپسی اوررہائی کی درخواست مسترد ، ملٹری کورٹ کوٹرائل سے روکنے کی اپیل مسترد،  کلبھوشن کی سزائے موت ختم کرنےکی استدعا بھی مسترد کردی۔

عدالتی فیصلےکےصفحہ نمبر37کےمطابق پاکستان کی بڑی فتح ہوئی۔ عالمی عدالت نےکلبھوشن کوبھارتی جاسوس قراردے دیا۔ عدالت نے فیصلہ سنایا کہ کلبھوشن پاکستان کی تحویل میں ہی رہےگا۔ عالمی عدالت انصاف نےاپنے فیصلے میں کہا ہے کہ وہ کلبھوشن کوقونصلررسائی دےاوراسےدی جانےوالی سزا پرنظرثانی کرے۔

واضح رہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016 کو بلوچستان کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا، پاکستان میں دہشت گردی اور جاسوسی کے سنگین الزامات میں ملوث ہے،بھارتی جاسوس نے تمام الزامات کا مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف بھی کیا تھا۔