امریکی صدر ٹرمپ نے گوگل کیخلاف محاذ کھول لیا

امریکی صدر ٹرمپ نے گوگل کیخلاف محاذ کھول لیا


واشنگٹن(24 نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انٹر نیٹ سرچ انجن گوگل کیخلاف محاذ کھول لیا۔تحقیقات کا اعلان کردیا۔

امریکی صدر نے کہا ہے کہ گوگل کے خلاف غداری کی تحقیقات ہونی چاہیے،ٹرمپ نے اس بات کا اظہار بھی کیا ہے کہ وہ انتظامیہ سے انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کے خلاف تحقیقات کروانا چاہتے ہیں کہ گوگل چینی حکومت کے ساتھ کام کررہاہے یا نہیں۔

ٹرمپ نے پیٹر تھائیل کی جانب سے غیرمصدقہ بیان دیا کہ گوگل چینی حکومت یا فوج کے ساتھ کام کررہا ہے،ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کرنے والے پیٹیر تھائیل کا ماننا ہے کہ گوگل کے خلاف غداری کے تحقیقات ہونی چاہئیے۔

امریکی صدر نے کہا کہ یہ بات ایک عظیم اور بہترین شخص نے کہی ہے جو ٹیکنالوجی کو کسی سے بھی زیادہ بہتر طریقے سے جانتے ہیں، ٹرمپ انتظامیہ اس معاملے کو دیکھے گی،اس حوالے سے گوگل نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور تحقیقات سے متعلق پیٹر تھائیل کے مقاصد پر سوال اٹھایا جو ایک طویل عرصے سے ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی ہیں۔

گوگل نے خبر ایجنسی کو دیے گئے بیان میں کہا کہ جیسا کہ ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں ہم چینی فوج کے ساتھ کام نہیں کرتے،2010 میں چین کی جانب سے سرچ کے نتائج کو سینسر کرنے کی کوششوں کی وجہ سےگوگل نے چین سے سرچ انجن کا خاتمہ کردیا تھا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer