نابینا خاتون نے ناممکن کو ممکن کردکھایا

 نابینا خاتون نے ناممکن کو ممکن کردکھایا


کراچی(24نیوز)ایک ایسے معاشرے میں جہاں خواتین کی تعلیم کو زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی ۔ وہاں نابینا خاتون کے لئے علم کا حصول مشکل ترین کام ہےلیکن کراچی کی رہائشی ڈاکٹر شہناز جتوئی نے انتھک محنت اور پختہ عزم سے ناممکن کو بھی ممکن بنا ڈالا۔

ڈاکٹر شہناز بظاہر تو آنکھوں کے نور سے محروم ہیں لیکن انکا دل اور دماغ علم کی روشنی سے منور ہے،بچپن میں قوت بصارت سے محروم ہوجانے والی شہناز جتوئی نے اپنی اس کمی کو عمر بھر کی کمزوری نہیں بننے دیا، اور مشکلات کے باوجود تعلیمی میدان میں کامیابیاں سمیٹتی ہوئی ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔

سندھ کے ضلع جامشورو سے تعلق رکھنے والی خود اعتمادی کی مجسم تصویر ڈاکٹر شہناز جتوئی بارہ سال سے نجی بینک سے وابستہ ہیں اور اپنی کامیابیوں کے سفر کا سہرا اپنے گھر والوں کو پہناتی ہیں۔

قوت بصارت سے محروم ڈاکٹر شہناز جتوئی نے یہ ثابت کردیا کہ معاشرے کے خصوصی افراد کو خصوصی وسائل نہ بھی ملیں تو اپنی ذہانت اور صلاحیت سے بہتر خدمات انجام دے سکتے ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer