حافظ سعید گرفتار



لاہور(24نیوز) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کو گرفتار کر لیا گیا۔

حافظ سعید کو مختلف مقدمات کاسامنا ہے، حافظ سعید کو لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا، حافظ سعید کو سی ٹی ڈی نے گرفتار کیا۔ان پر مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے۔ ضمانت کے لیے وہ لاہور سے انسداد دہشت گردی گوجرانوالہ کی عدالت جارہے تھے جہاں انہیں سی ٹی ڈی پنجاب نے گوجرانوالہ کی حدود میں داخل ہونے پر گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی ذرائع نے حافظ سعید کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے جب کہ انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے اور ان کی گرفتاری کے حوالے سے باضابطہ میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔