آئی فون صارفین کیلئے خوشخبری 

آئی فون صارفین کیلئے خوشخبری 


نیو یارک(24نیوزویب)آئی ٹی کمپنی ایپل Appleنے 59نئے ایموجیز کی جھلک جاری کردی ۔ یہ ایموجیز کچھ عرصہ بعد آئی فونز کے آئی او ایس سافٹ وئیر میں میسر ہونگے ۔ 

ان ایموجیز میں پہلے سے زیادہ آپشنز رکھے گئے ہیں ،مثال کے طور پر جلد کا رنگ ،جوڑے کی صورت میں بھی ایموجیز بنائے جاسکیں گے ۔ یہاں مزید کھانوں اور جانوروں آپشنر بھی رکھے گئے ہیں ۔ 

ڈیلی میل کے مطابق یہ ایموجیز آئی او ایس IOS سافٹ وئیر اسی سال میسر ہوگا ۔ کمپنی ان ایموجیز کو عالمی ایموجی ڈے پر جاری کرے گی ۔ آئی فون صارفین کیلئے یہ بہترین سہولت ہوگی ۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer