اسلام آباد میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144نافذ

اسلام آباد میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144نافذ


اسلام آباد( 24نیوز ) دفعہ 144کا نفاذ آج سے ہی ہوگا، ڈپٹی کمشنراسلام آباد نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے آٹھ مختلف سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی، پابندی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا،دفعہ 144 کا اطلاق آج سے دو ماہ تک ہو گا،شہر اقتدار میں لاؤڈاسپیکر اور ایپملی فائر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، پمفلٹ تقسیم کرنے اور وال چاکینگ پر مکمل پابندی عائد ہوگی جبکہ آتش بازی کرنے اور سامان کی خریدو فروخت پر پابندی ہو گی۔

اس کے علاوہ اسلح کی نمائش پر پابندی ہو گی کھلے عام کیسٹ پلیئر اور ساؤنڈ سسٹم پر پابندی عائد کر دی گئی، بلاسٹنگ کے زریعے سٹون کرشنگ پر پابندی ہو گی کسی قسم کے اجتماع،مجالس اور ریلیوں پر پابندی ہو گی۔