چھوٹے سفر کیلئے ایک سیٹ والا الیکٹرک طیارہ تیار

چھوٹے سفر کیلئے ایک سیٹ والا الیکٹرک طیارہ تیار


(24 نیوز) امریکا کی ایک کمپنی نے چھوٹے سفر کے لیے ایک سیٹ والا الیکٹرک طیارہ تیارکرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس طیارے کو لفٹ کا نام دیا گیا ہے جو زیادہ سے زیادہ 15 منٹ تک بحفاظت پرواز کی صلاحیت رکھتا ہے ۔یہ طیارہ مختصر تفریحی سفر کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔ اسے اڑانے کے لیے کسی لائسنس کی ضرورت نہیں ہوگی اور یہ صرف جوائے اسٹک کے ذریعے اڑایا جاسکتا ہے ۔کمپنی کا کہنا ہے کہ طیارہ اس سال کے آخر تک فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا ۔