عید پر گرمی بھی چھٹیوں پر چلی گئی

عید پر گرمی بھی چھٹیوں پر چلی گئی


لاہور(24نیوز) بادل برسے،میٹھی عید ہوگئی ٹھنڈی،عید پرلاہورسمیت ملک کے مختلف علاقوں میں رم جھم نےخوشیوں کا مزا دوبالا کردیا، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کی ہوئی چھٹی، مری میں ژالہ باری نےرنگ جما دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں آسمان پر بادل چھائے رہے جورات گئے برسے اور صبح سے بھی ہے بادلوں کی آنکھ مچولی جس سے لاہوریوں کی عیدکامزہ دوبالا ہوگیا۔ سوات مانسہرہ،باغ آزاد کشمیر،گجرات ،کھاریاں، میں بادل برستے رہے۔جس سےمیٹھی عید ٹھنڈی ہوگئی اور لوگوں نے خدا کا شکرادا کیا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی جارہی ہے 

 محکمہ موسمیات کےمطابق آنےوالے 24 گھنٹوں میں بھی خیبرپختونخوا، راولپنڈی،گوجرانوالہ،لاہور،فیصل آباد،سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد،کشمیرمیں کہیں کہیں جبکہ ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال ڈویژن اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور شدید خشک رہے گا۔