فیفا فٹ بال ورلڈ کپ میں آج مزید تین میچز کھیلے جائیں گے

فیفا فٹ بال ورلڈ کپ میں آج مزید تین میچز کھیلے جائیں گے


 24نیوز: دفاعی چیمپئن جرمنی اور ہارٹ فیورٹ برازیل آج میگا ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔ کوسٹاریکا اور سربیا میں بھی جوڑ پڑے گا۔ میریو گومیز، جولین برینڈن، روڈی، تھامس مولر، نیمار جونئیر، ڈگلس کوسٹا، گیبرئیل جوسس اور رابرٹو فیرمینو آج شائقین کی نگاہوں کامرکز ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق فیفافٹ بال ورلڈکپ میں آج مزید تین میچز کھیلے جائیں گے۔ آج کے پہلے میچ میں گروپ میں کوسٹاریکا اور سربیا کی ٹیمیں سمارا میں آمنے سامنے ہوں گی، اس میچ میں دونوں ہی ٹیموں کو ہم پلہ قرار دیا جا رہا ہے۔پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے دفاعی چیمپئن جرمنی کی ٹیم لوزینکی سٹیڈیم ماسکو میں گروپ ایف کے پہلے میچ میں میکسیکو سے ٹکرائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیرن سیمی نے ایک بار پھر پاکستانیوں کے دل جیت لئے 

اس میچ میریو گومیز، جولین برینڈن، روڈی اور تھامس ملر جرمن ٹیم کی توقعات کے محورہوں گے۔ روستووو میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجے ٹورنامنٹ کی ہارٹ فیورٹ اور پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل کی ٹیم سوئٹرزلینڈ کے مدمقابل آئے گی۔اس میچ میں نیمار جونئیر، ڈگلس کوسٹا، گیبرئیل جوسس اور رابرٹو فیرمینو کو روکنا سوئٹرز لینڈ کے لئے کسی بڑے چیلنج سے کم نہیں ہو گا۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito