نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے بس ہوسٹس کے قتل کا نوٹس لے لیا

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے بس ہوسٹس کے قتل کا نوٹس لے لیا


فیصل آباد ( 24نیوز ) نگران وزیراعلی پنجاب حسن عسکری نے فیصل آباد ٹرمینل پر قتل ہو نے والی بس ہوسٹس کے قتل کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ٹرمینل پر قتل ہو نے والی بس ہوسٹس کو پہلے بس میں تنگ کیا گیا۔ پھر اسے گولی مار کر قتل کیا گیا۔مہوش نام کی لڑکی اپنی بوڑھی ماں اور چار چھوٹی بہنوں کی کفالت کرتی تھی ۔اور اس وقت روزے کی حالت میں تھی۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب حسن عسکری نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب کلیم امام  سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔نگران وزیر اعلیٰ نےقتل ہونے والی مہوش کے خاندان کو ہر قیمت پر انصاف دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

 

 

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito