چودھری نثار نے عمران خان سے ہاتھ ملا لیا،اتحاد کا فیصلہ

چودھری نثار نے عمران خان سے ہاتھ ملا لیا،اتحاد کا فیصلہ


راولپنڈی( 24نیوز ) چودھری نثار نے نواز شریف کے مخالفین سے ہاتھ ملا لیا،مسلم لیگ (ن) سے ناراض رہنما چودھری نثار علی خان نے نئی سیاسی حکمتِ عملی اپناتے ہوئے پی ٹی آئی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چودھری نثار علی خان قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63 اور این اے 59 کے علاوہ دو صوبائی حلقوں میں بھی پاکستان تحریکِ انصاف کا ساتھ دینگے۔

یہ بھی پڑھیں:  کاغذات جانچ پڑتال کیلئے عمران خان، عائشہ گلالئی اور شاہد خاقان عباسی ایک ساتھ طلب
ذرائع کے مطابق چودھری نثار نے نئی سیاسی حکمتِ عملی کے تحت پی ٹی آئی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے مقامی بااثر سیاسی نمائندوں سے روابط تیز کر دیئے ہیں۔ ادھر پی ٹی آئی نے چودھری نثار کے مخالف سرور خان کو بیان بازی سے روک دیا ہے۔