ایسے حلقے جہاں ووٹروں کی تعداد 10لاکھ سے بھی زائد ہے

ایسے حلقے جہاں ووٹروں کی تعداد 10لاکھ سے بھی زائد ہے


ویب ڈیسک :ملک بھر میں 25 جولائی کوعام انتخابات ہونے جارہے ہیں نئی حلقہ بندیوں کے تحت ملک میں چھ حلقے ایسے ہیں جہاں رجسٹرڈ ووٹروں کی مجموعی تعداد دس لاکھ سے زیادہ ہے،سب سے زیادہ تعداد میں حق رائے دہی رکھنے والے ووٹروں کے ان حلقوں میں سے سندھ اور خیبر پختونخوا کے دو دو اور پنجاب اور بلوچستان کا ایک ایک قومی اسمبلی کا حلقہ شامل ہے۔
ان حلقوں میں کراچی، حیدرآباد اور لاہور کا نہیں ہے بلکہ یہ دیہی حلقے ہیں،10 لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈ ووٹروں کے ان حلقوں میں اول نمبر پر بنوں کا حلقہ این اے 35 ہے جہاں 11 لاکھ 66 ہزار892 مرد اور خواتین ووٹ ڈالنے کا حق رکھتے ہیں،دوسرے نمبر پر پنجاب کے ضلع حافظ آباد کا حلقہ این اے 87 ہے جہاں 11 لاکھ 56 ہزار 957 مرد و خواتین کے نام ووٹر لسٹ میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   چودھری نثار نے عمران خان سے ہاتھ ملا لیا،اتحاد کا فیصلہ
تیسرا حلقہ صوبہ سندھ کے علاقے کشمور کا ہے حلقہ این اے 197 ہے جہاں 10 لاکھ نواسی ہزار ایک سو انہتر مرد و خواتین کو اپنا نمائندہ منتخب کرنے کا حق حاصل ہے،چاغی جوہری دھماکوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہونے والا بلوچستان کا علاقہ ہے اوراس کا حلقہ این اے 268 ہے جس میں کچھ حصہ مستونگ کا بھی شامل ہے،اس کا شمار ووٹروں کی کل تعداد کے حوالے سے چوتھے نمبر پر ہوتا ہے اور یہاں کے 10 لاکھ 83 ہزار 497افراد ووٹ دینے کا حق رکھتے ہیں۔
اس کے بعد سندھ کے علاقے جیکب آباد کے حلقے 196 کا نمبر آتا ہے جہاں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 10 لاکھ چھ ہزار 297 ہے، خیبر پختونخوا کا علاقہ ہری پور کا حلقہ ین اے 17۔ اس لحاظ سے آخری نمبر پر ہے اور یہاں ووٹروں کی تعداد ہے 10 لاکھ 3 ہزار 21 ہے۔