نواز شریف نے دنیا بھر میں ملک کو مذاق بنادیا:آصف زرداری

نواز شریف نے دنیا بھر میں ملک کو مذاق بنادیا:آصف زرداری


نوشہرو فیروز( 24نیوز )سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کے ن لیگ کی ناقص پالیسیوں کے باعث پاکستان دنیا میں مذاق بن گیا ہے جب ہم نے حکومت چھوڑی تھی تب پاکستان کے حالات اور تھے لیکن اب بدتر ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری جب نوشہروفیروز پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا کارکنان نے شیروں کا شکاری زرداری کے نعروں سے آصف علی زرداری کو ویلکم کیا۔

آصف علی زرداری نے ڈسٹرکٹ نوشہروفیروز کے علاقے بھرٹ ہاوس میں پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما عبدالحق بھرٹ سے انکے بھانجے کے انتقال پر تعزیت کے بعد معززین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی سیاست کی ہے گذشتہ پانچ سالا دور میں ملک کی ترقی کے لیئے پیپلزپارٹی کی حکومت نے کردار ادا کیا لیکن ن لیگ کی ناقص پالیسیوں نے پوری دنیا میں پاکستان کو مذاق بنا دیا ہے.

یہ بھی پڑھیں:  چودھری نثار نے عمران خان سے ہاتھ ملا لیا،اتحاد کا فیصلہ

آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کے موجودہ وقت الیکشن کا ہے کارکن بھرپور تیاری کریں ہم ایک بار پھر حکومت بنائیں گے پیپلزپارٹی کی اصولی اور تاریخی سیاست کے باعث عوام نے ہمیشہ ہمارے امیدواروں کو کامیاب کیا اب بھی کامیابی پیپلزپارٹی کی ہی ہوگی۔