عید پردو گھرانوں میں صف ماتم بچھ گئی


24نیوز: عیدالفطرسےجہاں ملک بھرمیں خوشیوں کے رنگ بکھرےہوئے ہیں۔ وہیں کئی گھرانوں میں صف ماتم بھی بچھ گئی۔ کراچی میں دونوجوان سمندرمیں ڈوب کرجاں بحق ہوئے۔ ژوب میں پہاڑی تودہ گرنے سے تین کمسن بھائی جان سے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں عید کے دوسرے روز سمندرکی بے رحم موجوں نے دو نوجوان کو نگل لیا ۔افسوس ناک واقعہ ہاکس بے کے قریب سینڈ زپٹ پوا ئنٹ پر پیش آیا جہاں 22سال کا اسامہ اور 18 سال کا فراز نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔دونوں نظام آباد کے رہائشی تھے۔ واقعہ کے بعد پولیس نے ساحل کی طرف جانے والے راستے بند کردئیے۔ ادھرکراچی سے کینجھر جھیل آنے والے دو افراد نہاتے ہوئے ڈوب گئے، مرنے والوں کی شناخت بلاول کالونی کراچی کے رہائشی اصغر کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عیدالفطر کے موقع پر شہر قائد میں اسٹریٹ کرمنلز بے لگام 

 دوسراچترال کا رہنے والا تھاخیر پور میں روہڑی کینال میں دو نوجوان ڈوب گئے۔ راولپنڈی کے نالہ لئی میں ڈوبنے والے پانچ بچوں کی تلاش تیسرے روز بھی جاری رہی۔ بچے برساتی نالے کی دیوار نہ ہونے کے باعث پانی میں بہہ گئے۔ ادھربلوچستان کے علاقے ژوب میں سیاحتی مقام سلیازہ کےمقام پر پہاڑی تودہ گرنے سے تین کمسن بھائی جاں بحق ہو گئے جبکہ مقامی افراد نے دبے ہوئے پانچ افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito