شریف فیملی ان ٹربل، مشتاق چینی کا بیان قلم بند

شریف فیملی ان ٹربل، مشتاق چینی کا بیان قلم بند


لاہور(24نیوز) نیب ٹیم مشتاق چینی کو لے کر ضلع کچہری پہنچ گئی , مشتاق چینی کا بیان بند کمرے میں قلمبند کرا دیا گیا۔

حمزہ شہباز کا مبینہ فرنٹ مین مشتاق چینی وعدہ معاف گواہ بن گیا، نیب لاہورنے مشتاق چینی کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا. مشتاق چینی اور اس کے بیٹے یاسر مشتاق نے شوگر ملز کیس میں بطور وعدہ معاف گواہ بیان قلم بند کرا دیئے. ملزموں نے بیان بند کمرے میں قلمبند کرائے،  جوڈیشل مجسٹریٹ عامر رضا بیٹو نے مشتاق چینی اور ان کے بیٹے کے بیان ریکارڈ کئے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔