نعیم الحق اور فواد چودھری پارلیمنٹ کی سیڑھیوں پر آمنے سامنے

نعیم الحق اور فواد چودھری پارلیمنٹ کی سیڑھیوں پر آمنے سامنے


اسلام آباد(24نیوز) معاون خصوصی نعیم الحق اور وفاقی فواد چوہدری پارلیمنٹ کی سیڑھیوں پر آمنے سامنے  آگئے۔

میڈیا کے کیمرے دیکھ کر پی ٹی آئی کے دونوں رہنما میڈیا بھائی بھائی بن گئے۔ نعیم الحق نے فواد چوہدری کے بارے میں تعریفیں اور اپنا پڑوسی قرار دے دیا۔ صحافی کےسوال پر دونوں کے درمیان اختلافات کے سوال پر کہاکہ نعیم الحق نے کہاکہ ہم میں بالکل بھی اختلاف نہیں۔ فواد میرا چھوٹا بھائی اور ہمسایہ ہے فواد چودھری کا میرے اوپر حق ہے، میری اور فواد کچھ ایشوز پر مختلف آرائیں تھیں، لوگوں نے اسکو لڑائی بنادیا۔ نہ میری کبھی فواد چودھری سے لڑائی ہوئی اور نہ ہوگی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔