ٹرمپ کی میئرلندن صادق خان پر پھر کڑی تنقید

ٹرمپ کی میئرلندن صادق خان پر پھر کڑی تنقید


(24 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لندن کے میئر کے خلاف کی گئی تنقید میں کہا ہے کہ برطانیہ کو ایک نئے میئر کی ضرورت ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ صادق خان ایک تباہی ہیں، اس سے مزید حالات خراب ہوں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے کی گئی ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ میئر قوم کے لیے ذلت کا باعث ہیں جو شہر کو تباہ کررہے ہیں۔

رواں ماہ کے آغاز میں ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے دورے سے قبل صادق خان پر تنقید کی تھی جس پر لندن کے میئر نے انہیں جواب دیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ لندن کے میئر مجھ پر نہیں لندن میں ہونے والے جرائم پر توجہ دیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer