کامران اکمل کی دھواں دھار سینچری، پشاور زلمی پلے آف میں پہنچ گئی

کامران اکمل کی دھواں دھار سینچری، پشاور زلمی پلے آف میں پہنچ گئی


شارجہ (24 نیوز) کامران اکمل کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت پشاورزلمی لاہور قلندرز کو سات وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف مرحلے میں پہنچ گئی۔ کامران اکمل نے لاہورقلندرز کے بولروں کا بھرکس نکال دیا اور پی ایس ایل کی دوسری جبکہ تیسرے ایڈیشن کی پہلی سنچری بنا ڈالی۔

شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کو ڈو آر ڈائی کی صورتحال کا سامنا تھا اورپھر زلمی نے جو کیا وہ سب نےدیکھا، پشاور زلمی نے مقررہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر دو اوورز قبل ہی حاصل کرلیا۔

یہ بھی پڑھئے: پاکستان سپر لیگ کیخلاف ایف بی آر نے شکنجہ کس لیا

گزشتہ میچ کی طرح کامران اکمل ایک بار پھر مخالف بولرز پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے اور ایسی دھلائی کی کہ چھکوں چوکوں کی برسات کردی۔ انہوں نے 61 گیندوں پر 107رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

کامران اکمل نے پی ایس ایل کی دوسری اور تیسرےایڈیشن کی پہلی سنچری بنائی اور ایونٹ کے ٹاپ اسکورر بن گئے جبکہ انہوں نے ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں پانچ ہزار رنز بھی مکمل کرلیے۔

اس سے پہلے لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر173رنز کا ہدف دیا۔

کامران اکمل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔