پی ایس ایل فائنل کے پاسز کسی کو بھی نہیں ملیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ کا دوٹوک اعلان

پی ایس ایل فائنل کے پاسز کسی کو بھی نہیں ملیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ کا دوٹوک اعلان


کراچی (24 نیوز) وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کسی کو بھی پی ایس ایل فائنل کے پاسز نہیں ملیں گے۔ ٹکٹیں خریدیں اور میچ دیکھیں۔ میں نے خود بھی ٹکٹ خرید لیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نیشنل اسٹیڈیم کے دورہ پر پہنچے اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ فائنل کے ٹکٹس کی فروخت ایک سسٹم کے تحت ہوئی۔ کسی بھی کو مفت میں پاس نہیں ملے گا۔ میں نے خود ٹکٹ خریدا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:کامران اکمل کی دھواں دھار سینچری، پشاور زلمی پلے آف میں پہنچ گئی

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ 21 کروڑ روپے کے فنڈز سے انتظامات کو بہتر بنایا جائے گا۔ ہمیں دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے بھی مل کر کام کرنا ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ بھی اپنے سسٹم کو مزید بہتر بنائے۔ کوشش ہے کہ کراچی والوں کے لیے کچھ اچھا کریں۔