سپر لیگ فائنل،کراچی میزبانی کیلئے تیار

سپر لیگ فائنل،کراچی میزبانی کیلئے تیار


کراچی (24نیوز) پی ایس ایل تھری کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، سپر لیگ کا فائنل 25مارچ کو کراچی میں ہوگا، آئی جی سندھ فول پروف سیکورٹی کیلئے سخت انتظامات کا فیصلہ کیا ہے، شہر میں سیکورٹی کے کیا انتظامات ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاکستان سپرلیگ سیزن تھری کا فائنل میچ کیلئے سیکیورٹی کڑی رکھی جائے گی،فائنل میچ کی سیکیورٹی کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ خود نگرانی کررہے ہیں،خود انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
سندھ پولیس نے پی ایس ایل فائنل سے قبل ہی سکیورٹی انتہائی سخت اورشہرمیں سیکیورٹی آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیاہے،آئی جی سندھ نے نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف تین ہزاراہلکارتعینات کرنے کی ہدایت کردی۔
شائقین کرکٹ کوتلاشی کے بعد واک تھروگیٹ سے گزاراجائےگا، شہر میں 10 مقامات پر سرچ آپریشن کا حکم دیاگیاہےیہ سرچ آپریشن نیشل اسٹیڈیم کے اطراف میں کیا جائے گا،،آپریشن پہلوان گوٹھ، ڈالیما گلستان جوہرکےعلاقوں میں کیا جائے گا پولیس سرچنگ کا عمل گلشن اقبال اور تین گوٹھوں تک بھی بڑھایا جائے گا۔
پی ایس ایل سیزن تھری کا فائنل پچیس مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا،،جس کے لئے وزیرِ اعلیٰ سندھ نے بھی اعلیٰ انتظامات کے احکامات جاری کیے ہوئے ہیں۔