سوشل میڈیا ،کتنا فائدہ،کتنا نقصان؟صارفین” پیمانے “لے کر اسلام آباد پہنچ گئے

سوشل میڈیا ،کتنا فائدہ،کتنا نقصان؟صارفین” پیمانے “لے کر اسلام آباد پہنچ گئے


اسلام آباد(24نیوز)اسلام آباد میں سوشل میڈیا کے بڑھتے استعمال سے ہونے والے نقصان اور فوائد سے لوگوں کو آگاہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سوشل میڈیا کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے، سوشل میڈیا پر لوگ اظہارِ رائے، تبادلہ خیال، تصویر اور وڈیوز شیئر کرتے ہیں،اسلام آباد میں سوشل میڈیا کے بڑہتے ہوئے رجہان اور نقصانات کے حوالے سے اک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکا نے سوشل میڈیا کے بڑہتے ہوئے استعمال اور نقصانات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے استعمال سے جہاں لوگوں نے فائدہ اٹھایا ہے وہاں پر کافی نقصانات بھی ہیں ۔

 یہ بھی پڑھیں:گوگل نے معذور افراد کی مشکل آسان کردی

سوشل ویب سائٹس میں سے زیادہ تر لوگ فیس بک، ٹوئیٹر، یوٹیوب، گوگل پلس اور انسٹاگرام وغیرہ استعمال کرتے ہیں لیکن ہمیں یہ بات ہرگز نہیں بھولنی چاہیے کہ اگر ایک چیز کے فوائد ہیں تو اس کے نقصانات بھی موجود ہیں۔

اہم خبر: پاکستان کا بھارت کو انکار، دنیا میں مودی کا ”منہ کالا“ہوجائے گا

واضح رہے یہ سوشل میڈیا سمٹ پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں ہوا جس میں ملک بھر سے سوشل میڈیا صارفین،لکھاریوں اور مہمان سپیکرز نے شرکت کی ہے۔