غیر قانونی تعمیرات،اسلام آباد انتظامیہ حرکت میں آگئی


اسلام آباد (24نیوز) اسلام آباد میں غیرقانونی تعمیرات کوئی نئی بات نہیں مگراب ماڈل جیل کے ارد گرد بھی تعمیرات تیزی سے جاری ہیں،، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے جیل کے ارد گرد 2 سو میٹر کے فاصلے تک تعمیرات کو حساس قرار دے دیا۔
اسلام آباد ماڈل جیل کے ارد گرد تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے جیل کے ارد گرد 2 سو میٹر کے فاصلے تک تعمیرات کو حساس قرار دے دیا ہے دو سو میٹر تک تعمیرات پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر سعد بن اسد کو غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے اور ڈی سی اسلام آباد نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر سعد بن اسد کے مطابق زیر تعمیر بلڈنگز کا کام بند کیا جائے اور ان کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں۔
ڈی سی اسلام آباد نے حکم دیا ہے کہ جوعمارتیں مکمل ہو چکی ہیں ان کے مالکان کے خلاف بھی مقدمات درج کئے جائیں ۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں