خدارا عدلیہ، پاک فوج اور پارلیمان مل کر بیٹھیں: شہباز شریف


ڈیرہ غازی خان(24نیوز)چیف جسٹس نے عمران خان کے الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنایا۔ ملتان میٹرو پر فل کورٹ بنا دیں۔ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔

ڈیرہ غازی خان میں شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے عمران خان پر برس پڑے۔ انھوں نے کہا کہ آصف زرداری اور عمران خان نیازی نے گٹھ جوڑ کرلیا ہے، دونوں مل کر بے بنیاد الزامات لگاتے ہیں۔ عمران خان اپنے صوبہ میں ایک ڈھیلے کا کام نہیں کیا اور جھوٹ کا کلچر پھیلاتے ہیں، انہوں نے خیبر پختونخوا میں بلین ٹری کا جھوٹ بولا۔

عمران خان بھگوڑے ہیں بھاگ جائیں گے، سیاست ان کے بس کی بات نہیں ، وہ کان پکڑیں، توبہ کریں اور کسی درگاہ پرجاکر اللہ اللہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:سیاستدانوں پر جوتے کیوں اچھالے جارہے ہیں؟اصل وجہ سامنے آگئی

شہباز شریف نے کہا کہ مخالفین تنقید کرتے ہیں کہ سڑکیں ،پل اور میٹرو بناتے ہیں اسپتال اور اسکول نہیں، وہ آکر دیکھیں کہ ڈی جی خان میں اسپتال اور اسکول بنا ہے اور اب ٹیچنگ ہسپتال بن رہا ہے۔ تم نے اپنے علاقہ میں نہ اسکول بنایا اور نہ ہسپتال ہی بلکہ قوم کا وقت اور پیسہ ضائع کیا۔ عوام کو فیصلہ کرنا ہے کس نے خدمت کی اور کس نے وقت ضائع کیا۔ 

شہبازشریف نے مزید کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں منصوبے مکمل کیے، آج بجلی آرہی ہے، سی پیک بن رہا ہے، یہ عوام کا قرض تھا دن رات ایک کرکے اسے اتارا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے چیف جسٹس سے میٹرو ملتان کا نوٹس لینے کی درخواست کی ،  جسٹس ثاقب نثار سے کہتا ہوں کہ وہ عمران خان کی درخواست کو منظور کرلیں ۔

یہ بھی پڑھیں: احسن اقبال نے پرویز مشرف کو وارننگ دے دی

انہوں نے کہا کہ اس طرح کا جھوٹ دن رات بولنا پاکستان دشمنی ہے ، آج عوام کو گواہ بنا کر کہتا ہوں اگر شہباز شریف کے خلاف کرپشن ثابت ہو گئی تو ہمیشہ کے لیے سیاست چھوڑ دوں گا ،اگر عمران نیازی صاحب جھوٹے نکلے تو پھر ان کی سزا قوم تجویز کردے۔