اداکارہ کے ساتھ جنسی سکینڈل ڈونلڈ ٹرمپ کے لئے گلے کی ہڈی بن گیا


  واشنگٹن(24نیوز) امریکا سمیت دنیا بھر میں ٹرمپ کے جنسی سکینڈل کے  چرچےہوگئے، اداکارہ کے ساتھ جنسی سکینڈل امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے لئے گلے کی ہڈی بن گیا۔

سابق صدر کلنٹن کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ بھی جنسی سکینڈل کی زد میں آ گئے۔بات نکلی تو دورتلک پہنچ گئی، امریکا سمیت دنیا بھر میں ٹرمپ کے جنسی سکینڈل کے  چرچےہوگئے۔  ٹرمپ کے وکیل نے اداکارہ پر رازی داری معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر 2کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

یہ بھی پرھیں: پاکستان کا بھارت کو انکار، دنیا میں مودی کا ”منہ کالا“ہوجائے گا

 امریکی اداکارہ سٹورمی نے انکشاف کیا کہ 2006ءمیں جب ملانیہ ٹرمپ کے بیٹے بیرن کی پیدائش ہوئی، اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تعلقات تھے۔ٹرمپ کے وکیل نے 2کروڑ ڈالر کے ہرجانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ نے راز داری معاہدہ کی خلاف ورزی کی۔

لازمی پڑھیں: 5سال پہلے کیوں کسی کواحتساب یاد نہیں آیا: احسن اقبال

2016 میں صدر ٹرمپ کے وکیل کی لا فرم نے راز داری کے لئے اداکارہ کو ایک لاکھ 30ہزار امریکی ڈالر ادا کئے ۔لا کمپنی کا کہنا ہے کہ اداکارہ کم از کم 20بار معاہدے کی خلاف ورزی کرچکی ہے۔دوسری جانب اداکارہ کے وکیل نے بھی مقدمہ دائر کر رکھا ہے کہ کہ اس راز داری معاہدے کو ختم کیا جائے۔

واضح رہے کہ سٹورمی نے ایک امریکی میگزین کو اپنی داستان سناتے ہوئے بتایا تھا کہ”ٹرمپ نے انہیں ڈنر کے لئے بلایا تھا لیکن اصل معاملہ کچھ اور ہی نکلا۔ انہوں نے مجھے کیلیفورنیا کے ایک گالف کلب میں ملاقات کے بعد ڈنر کے لئے بلایا لیکن جب ہوٹل میں پہنچی تو  ڈونلڈ ٹرمپ نے میرے ساتھ جسمانی تعلق قائم کیا جو کئی سال تک جاری رہا۔  سٹورمی ڈینیلز  نے مزید بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت میلانیا سے شادی کرچکے تھے او ران کے بیٹے بیرن کی پیدائش ہوچکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل فائنل کے پاسز کسی کو بھی نہیں ملیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ کا دوٹوک اعلان

ٹرمپ کے جنسی سکینڈل کے بعد امریکی صدر کی عائلی زندگی شدید متاثر ہوئی۔خاتون اول میلانیہ ٹرمپ کے رشتے تناو پیدا ہو چکا ہے۔اس سکینڈل کے باعث دونوں میاں بیوی کسی بھی تقریب میں اکٹھے نظر نہیں آ رہے۔

 

دوسری جانب  صدر ٹرمپ کی بہو’’ ونیسا ٹرمپ ‘‘نے اپنے شوہر ’’ٹرمپ جونیئر ‘‘سے علیحدگی کی درخواست مین ہٹن کی ایک عدالت میں جمع کرائی، درخواست کے مطابق ان کے شوہر 40 سالہ ٹرمپ جونیئر بھی اس علیحدگی پر متفق ہیں اور یہ ان دونوں کا مشترکہ فیصلہ ہے۔

مزید جاننے کے لیے پڑھیں: ٹرمپ خاندان کا ستارہ گردش میں آگیا