گلیڈی ایٹرز یا زلمی،پی ایس ایل فور کے فاتح کا فیصلہ آج ہوگا

گلیڈی ایٹرز یا زلمی،پی ایس ایل فور کے فاتح کا فیصلہ آج ہوگا


کراچی(24نیوز) پی ایس ایل سیزن فورکا فائنل معرکہ آج ہوگا۔ رواں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے تین معرکوں میں پشاورزلمی کوناک آؤٹ کیا۔

پشاورزلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیمیں تیسری تیسری بار فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ رواں سیزن میں پشاور زلمی اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکاتین بارسامناہوا لیکن ہربارکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکاکاپلڑابھاری رہا۔ اب دیکھناہے کہ فائنل میں سیمی الیون، سرفرازالیون کے فتوحات کے سامنے بندھ باندھتی ہے یانہیں۔

دونوں ہی ٹیمیں تیسرا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کررہی ہیں۔ پی ایس ایل ٹو کی چیمپئن پشاورزلمی نےمسلسل تیسری بار فائنل میں جگہ بنائی۔ دوہزارسترہ کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو ہی شکست دی تھی۔ گزشتہ برس سیزن تھری کے فائنل میں پشاورکواسلام آبادیونائیٹڈ سے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  سیزن ون اور سیزن ٹو کے فائنل میں پہنچی لیکن ٹرافی اٹھانا مقدر نہ بن سکا۔

سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت،رینجرز،پولیس کے 20ہزار جوان تعینات

دوسری جانب پی ایس ایل فور  کےفائنل میچ  کیلئے  سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ، 5 حصاری سیکیورٹی پلان ترتیب  دیا گیا ہے، پولیس اور رینجرز کے 20 ہزار جوان سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے ، اسٹیڈیم کے اندر کی سیکیورٹی پاکستان رینجرز کرے گی، اسٹیڈیم کے باہر پولیس اور رینجرز کے جوان مشترکہ سیکیورٹی کریں گے،شائقین کرکٹ کو پانچ جگہ جامع تلاشی کے بعد اسٹیڈیم کے اندر جانے کی اجازت دی جائے گی۔

شائقین اپنے اصل قومی شناختی کارڈ اور اسٹیڈیم پاسز اپنے ساتھ رکھیں، اصل قومی شناختی کارڈ نا ہونے کی صورت میں شائقین کو اسٹیڈیم جانے سے روک دیا جائے گا ، قومی شناختی کی جانچ پڑتال نادرہ سوفٹ وئیر سے کی جائے گی ،نیشنل اسٹیڈیم کی اطرافی سڑکوں کو بارہ بجے بند کردیا جائے گا، میچ شروع ہونے سے قبل ہی فضائی نگرانی شروع کردی جائے گی۔