سانحہ کرائسٹ چرچ،حملہ آور کی حمایت کرنے پرنوجوان گرفتار

سانحہ کرائسٹ چرچ،حملہ آور کی حمایت کرنے پرنوجوان گرفتار


مانچسٹر(24 نیوز) سوشل میڈیاپرنیوزی لینڈحملہ آور کی حمایت میں پوسٹ کرنے پرنوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مانچسٹر پولیس نےاولڈہم کےنوجوان کوسوشل میڈیاپرکرائسٹ چرچ میں مساجدمیں حملہ کرنےوالےدہشت گردکی حمایت میں پوسٹ کرنے پرگرفتارکرلیا ہے۔ ترجمان مانچسٹرپولیس کے مطابق جوبھی قانون کی خلاف ورزی کرےگا اس کےخلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یاد رہے نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد میں فائرنگ سے 49افراد شہیداور متعدد زخمی ہوگئے ہیں، مسجد میں فائرنگ نماز جمعہ کے دوران کی گئی، حملے کے وقت مسجد النورمیں 500 سے زائد افراد موجود تھے،حملہ آور نے فوجی وردی اور ہیلمٹ پہن رکھا تھا، پولیس نے فائرنگ کرنے والے ایک حملہ  آور  کوگرفتار کرلیا، مسجد   پر فائرنگ کے وقت بنگلا دیش کی کرکٹ ٹیم بھی موجود تھی کھلاڑیوں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی جبکہ حملہ آوروں کی تعداد 2 تھی۔