نیوزی لینڈ میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 9 ہوگئی



اسلام آباد(24نیوز)نیوزی لینڈ کی مساجد پر دہشت گردی کے واقعے میں مزید تین پاکستانیوں کے شہید ہونے کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد شہید پاکستانیوں کی تعداد 9 ہوگئی۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعے میں ذیشان، ان کے والد غلام حسین اور والدہ کرم بی بی کے شہید ہونے کی بھی تصدیق ہوگئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ واقعے میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 9 ہوگئی، متاثرہ خاندانوں سے رابطے میں ہیں۔

یاد رہے کہ جمعہ کے روز نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر فائرنگ کے واقعات پیش آئے جس میں 50 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے، حملہ آور آسٹریلوی سمیت 4 افراد حراست میں ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer