میک اپ خواتین کی ضرورت،مرد ارکان اسمبلی کیا چاہتے ہیں؟

میک اپ خواتین کی ضرورت،مرد ارکان اسمبلی کیا چاہتے ہیں؟


لاہور(24نیوز)سجنا سنورنا خواتین کاشوق اورضرورت بھی،میک اپ کےبغیرخواتین خود کو ادھورا سمجھتی ہیں،جبکہ مرد حضرات نےمیک اپ کےاستعمال کودھوکہ قراردے دیا،مرد ارکان اپنجاب سمبلی کامیک اپ پردھوکہ ٹیکس لگانےکا مطالبہ اورخواتین اراکین نےاسےظلم قرار دے دیا۔

ہیں کواکب کچھ نظرآ تے ہیں کچھ،،دیتے ہیں دھوکا یہ بازی گر کھلا۔صنف نازک سجنےسنورنےکی شوقین اورخوب سےخوب ترنظرآنےکےلیےمیک اپ پرلاکھوں روپےخرچ کرنےسےبھی گریز نہیں کرتی،میک اپ کےاستعمال سےخواتین حسین ومنفرد نظرآنے میں کافی حد تک کامیاب بھی ہوجاتی ہیں،لیکن مرد خواتین کی اس تیاری کودھوکےکےزمرے میں شامل کرتےہیں۔

پنجاب اسمبلی کےمرد اراکین میک اپ پردھوکہ ٹیکس عائد کرنےجبکہ خواتین اراکین اسکی مخالفت میں ڈٹ گئیں،پارلیمانی سیکرٹری نذیرچوہان کاکہناہےکہ مردوں کےسگریٹ پینےپرگناہ ٹیکس لگ سکتاہےتوخواتین کےزیادہ میک اپ پردھوکہ ٹیکس کابل بھی اسمبلی میں لایاجائےگاجبکہ حناپرویزبٹ نےدھوکہ ٹیکس کی مخالف کردی۔

مردارکان اسمبلی کےدھوکہ ٹیکس کےحق میں دلائل اورخواتین اراکین نےاسکی مخالفت کردی،خواتین کا کہنا ہےکہ سجنا سنورنا ان کا حق ہے،پہلے ہی میک اپ کا سامان بہت مہنگا ملتا ہےمزید ٹیکس لگا کر ان پر ظلم نہ کیا جائے،مردارکان اسمبلی کاکہناہےکہ میک اپ کواتنا مہنگاہوناچاہیےکہ خواتین اسےاستعال ہی نہ کرسکیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer