امریکی ناظم الامور کو خط،مریم نواز نے خود ہی حقیقت بتادی

امریکی ناظم الامور کو خط،مریم نواز نے خود ہی حقیقت بتادی


لاہور( 24نیوز ) سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے جعلی خط پر مریم نواز بول پڑیں، کہتی ہیں کہ امریکی ناظم الامور کو بھیجا جانیوالا خط جعلی اور جھوٹ پر مبنی ہے۔

 مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے نام سے امریکی ناظم الامور کو بھیجا جانے والا جعلی خط سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے،انہوں نے اس جعلی خط کو سازش کو قرار دیتے ہوئے کہاکہ انہوں نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صحت کے حوالے سے امریکی حکام کو کسی قسم کا خط نہیں لکھا۔

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے بھی اس حوالے سے کہا ہےکہ ایسے خط میاں نواز شریف کی صحت کی سنگینی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں،میاں ںوازشریف کی صحت کے لیے عوام، مسلم لیگ نون کے کارکن اور انصاف پر یقین رکھنے والے تمام لوگ فکر مند ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer