آسٹریلوی سینیٹر کو انڈہ مارنے والا راتوں رات ہیرو بن گیا

آسٹریلوی سینیٹر کو انڈہ مارنے والا راتوں رات ہیرو بن گیا


کینبر(24نیوز) نسل پرست آسٹریلوی سینیٹرکےسرپر انڈہ پھوڑنےوالا لڑکا راتوں رات ہیروبن گیا،سینیٹرکوپارلیمینٹ سے نکالنے کیلئے دستخطی مہم میں 5 لاکھ افرادنے دستخط کردیئے.

کمسن ہیرو کا کہنا ہے کہ وہ ڈرنے والا نہیں، لڑکے نے مزید انڈے خریدنے کیلئے فنڈ ریزنگ کی اور 17 ہزار ڈالر جمع کرلئے ہیں. کمسن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیاستدانوں کوانڈےمارنےہیں تو30بدمعاشوں سےنمٹنےکیلئےتیاررہیں.

واضح رہے کہ گزشتہ روز تقریب میں آسٹریلوی  سینیٹر  مسلمانوں کے خلاف زہر اگل رہا تھا کہ اسی دوران مسلمان بچے نے اس کے سر پر انڈا دے مارا، آسٹریلوی  سینیٹر  نے نیوزی لینڈ میں ہونے والے واقعہ کو بھی مسلمانوں  پر ڈال دیا جس کا جواب اس کو اُسی وقت مسلمان بچے نے دے دیا۔

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔