سانحہ کراسٹ چرچ، کیوی وزیر اعظم کا شہداء کے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان

سانحہ کراسٹ چرچ، کیوی وزیر اعظم کا شہداء کے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان


ویلنگٹن(24 نیوز)وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن نےسانحہ کرائسٹ چرچ میں شہداء کے لواحقین کے لیے10 ہزار نیوزی لینڈ ڈالرز دینے کا اعلان کیا ہے۔

  تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈکی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے کرائسٹ چرچ واقعے میں مرنے ہونے والے شہداء سے اظہاریکجہتی کے لیے ویلنگٹن کی مسجد کے باہر پھول رکھے اور سیاہ لباس اور دوپٹا اوڑھ کر لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ کابینہ میں گن پالیسی میں تبدیلی سمیت دیگر اہم امور پرکل بات کی جائےگی۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ کرائسٹ چرچ کے متاثرہ نوجوانوں کی بحالی کے لیے اسکولوں میں سیشن رکھے جائیں گے۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن نے شہید ہونے والوں کے لواحقین کے لیے10 ہزار نیوزی لینڈ ڈالرز دینے کا اعلان بھی کیا۔نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کی طرف سے شہیدوں کے لئے قائم کئے گئے فنڈ میں پچاس ہزار ڈالرز سے زائد رقم جمع ہوگئی ہے جو لواحقین کو دی جائے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer