کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل چیمپئن بن گئی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل چیمپئن بن گئی


کراچی(24نیوز)پی ایس ایل فورکاتاج کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے سرسج گیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے پشاور زلمی کو8وکٹوں سے ہرادیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزپہلی بارپی ایس ایل کی ٹرافی اٹھانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے139رنزکاہدف صرف 2وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا۔ احمدشہزادکی شانداربیٹنگ 59رنزبنائے،روسونے39رنز بنائے۔

139/2 Quetta
18 overs
139 Target

پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے  فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز کامران اکمل اور امام الحق نے کیا۔ امام الحق 3 اور کامران اکمل 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ زلمی کو تیسرا نقصان صہیب مقصود کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 20 رنز بنا کر براوو کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ پشاور کی طرف سے عمر امین نے اچھا کھیل پیش کیا اور 38 رنز بنائے۔ نبی گل نے 9، پولارڈ نے 7، ڈیرن سیمی نے 18 اور وہاب ریاض نے 12 رنز بنائے۔

کوئٹہ کی جانب سے اننگز کا آغاز شین واٹسن اور احمد شہزاد نے کیا لیکن شین واٹسن 7 رنز بنا کررن آؤٹ ہو گئے جب کہ احسن علی بھی 25 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔66 رنز پر دو کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد احمد شہزاد اور رلی روسو نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔احمد شہزاد نے شاندار 59 رنز بنائے جبکہ روسو  39 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔یوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے139رنزکاہدف اٹھارہ اوورز میں صرف 2وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا۔

کوئٹہ والے جھوم اٹھے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی جیت پرکوئٹہ کے شہری خوشی سے جھوم اٹھے۔ کرکٹ شائقین نے ثقافتی دھنوں پر رقص کیا۔

پشاورزلمی کے چیئرمین جاویدآفریدی کی کوئٹہ کوکامیابی پرمبارکباد

پشاورزلمی کے چیئرمین جاویدآفریدی نےکوئٹہ کوکامیابی پرمبارک باددی، ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی جیت ہے، کوئٹہ کی جیت سے بڑھ کرکوئی خوشی نہیں۔پاکستان میں پی ایس ایل ہوگی تومزادوبالاہوجائے گا۔

رنگا رنگ اختتامی تقریب

اس سے قبل پاکستان سپر لیگ 4 فائنل کی رنگا رنگ اختتامی تقریب نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہوئی، اختتامی تقریب سے قبل سانحہ کرائسٹ چرچ پر ایک منٹ کی خاموشی کی گئی۔ صدرِ مملکت عارف علوی ،وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ ، آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ ، وزیر داخلہ شہریار آفریدی میچ دیکھنےپہنچ گئے ہیں۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل کرانا فخر ہے۔ کرکٹ کا گیم ہی لوگوں کے چہروں پر خوشی لاتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سمیت وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سیکورٹی فورسز اور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کی مدد سے پی ایس ایل کا فائنل یہاں ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسٹیڈیم میں 28 ہزار سے زائد تماشائی جب کہ کراچی میں ہونے والے میچز میں دو لاکھ سے زائد افراد اسٹیڈیم آچکے ہیں، اس کے علاوہ لاکھوں کی تعداد میں لوگ پی ایس ایل سے انٹرنیٹ و ٹیلی ویژن پرمیچ کو انجوائے کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ 2 سال پہلے وعدہ کیا تھا پی ایس ایل یہاں لائیں گے، اس سال سارے میچز یہاں ہو رہے ہیں۔  کراچی والے جیت گئے۔ انھوں نے کہا کہ جو بھی ٹیم جیتے، جیت کرکٹ اور پاکستان کی ہوگی۔

فنکاروں میں ابرار الحق، آئمہ بیگ، فواد خان اور جنون گروپ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ اسپینش اسٹار فٹبالر کارلس پیول بھی خصوصی طور پر اسٹیج پر پہنچے اور دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے۔

ابرارالحق نےنچ پنجابن گا کر مجاجنوں کوناچنے پرمجبورکردیا۔

آئمہ بیگ اورشجاع حیدرنےنادیہ حسن کوخراجِ تحسین پیش کیا۔ 

جنون گروپ نے دل دل پاکستان گایا اوردل جیت لئے۔

فوادخان نےپی ایس ایل فورکاٹائٹل گانا کھیل دیوانوں کاگایا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔