پی ایس ایل فور میں کون کون سے ریکارڈ بنے؟ جانئے

پی ایس ایل فور میں کون کون سے ریکارڈ بنے؟ جانئے


کراچی(24 نیوز) پی ایس ایل فورکوچندکھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی نے یادگاربنادیا۔ یہ کھلاڑی کون کون سے ہیں اورانہوں نے کیاکیا ریکارڈبنائے۔

 پی ایس ایل فوردنیاکی بہترین لیگ بن گئی ، ملکی اورغیرملکی کھلاڑیوں نے ایسے ایسے ریکارڈ بنائے کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔  پی ایس ایل میں تیزترین سنچری بنانے کاریکارڈ اسلام آباد یونائیٹڈ کےجنوبی افریقن بلے بازکیمرون ڈیلپورٹ کے نام رہا، انہوں نےانچاس گیندوں پرسنچری بنائی۔ ان کے علاوہ ان کے ہم وطن کولن انگرم ہی سنچری بناسکے۔انگرم نے ایونٹ کاسب سے بڑااسکورایک سو ستائیس رنزبنایا۔ تیزترین نصف سنچری کاریکارڈ اسلام آباد کےآصف علی کے نام رہا، جنہوں نے سترہ گیندوں پرففٹی بناکرکامران اکمل کارکارڈبرابرکردیا۔

آصف علی گیندکوگراؤنڈسےباہر پھینکنے میں بھی سب سے آگے رہے۔ انہوں نےچھبیس چھکے لگائے۔ کیرون پولارڈنےتئیس اورشین واٹسن نےبائیس چھکے لگائے۔شین واٹسن اورامام الحق ایونٹ میں چارچارنصف سنچریاں بناکرنمایاں رہے۔ کامران اکمل،بابراعظم،لیونگ اسٹون،فخرزمان اوراحمدشہزاد نےتین،تین نصف سنچریاں بنائیں۔

باؤلرزمیں اسلام آباد کے فہیم اشرف نے سیزن کی بہترین باؤلنگ کی، انہوں نےانیس رنز کے عوض لاہور کےچھ کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا اورعمرگل اورروی بوپاراکااننگز میں،چھ چھ وکٹیں لینے کارکارڈ برابرکردیا۔ بدترین باؤلنگ کاریکارڈشاہین آفریدی کے نام رہاانہوں نے چاراوورزمیں باسٹھ رنزدے ڈالے۔

ایونٹ میں سب سے زیادہ کیچ کیرون پولارڈنے پکڑے۔انہوں نےدس کیچزکوتھام لیا۔بابراعظم اورمحمدنوازسات سات کیچزپکڑنے میں کامیاب رہے۔

وکٹوں کے پیچھے سب سے زیادہ شکارلیوک رونچی نے پکڑے۔انہوں نےدس کیچ پکڑے اورایک اسٹمپ کیا۔کامران اکمل نوشکاروں کے ساتھ دوسرے نمبرپررہے، ان میں آٹھ کیچ اورایک اسٹمپ تھا۔ قومی کپتان سرفرازاحمد نے سات شکار کئے، جن میں سے پانچ کیچ اوردو اسٹمپ تھے۔