2ایماندارافسر تبدیلی سرکارکی نذر



لاہور(24 نیوز) پنجاب میں انتظامی معاملات کے اندرسیاسی مداخلت کاسلسلہ رُک نہ سکا، وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی ہدایت پرقیدی پرسختی نہ کرنے والےاڈیالہ جیل کے دو افسر اوایس ڈی بنادیئے گئے۔

 حضرت علی نے سچ کہا تھا طاقت اور اقتدار ملنے کے بعد انسان بدلتا نہیں بے نقاب ہوتا ہے۔ پی ٹی آ ئی جب سے اقتدار میں آئی ہے اس کے لیڈروں کے ساتھ بھی معاملہ کُچھ ایسا ہی ہے۔ نئی مثال وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی ہے جنہیں اڈیالہ جیل میں اسیر ایک قیدی پر سختی کرانے کا شوق چرایا تھا ۔ زلفی بخاری نے اڈیالہ جیل میں قیدی پر سختی کرنےکیلئے سپرنٹنڈنٹ کوفون کیا،جس نے بات ماننے سے انکار کردیا۔جس پر سپرنٹنڈنٹ جیل منصور اکبراور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ملک لیاقت علی کو او ایس ڈی بنادیا گیاہے۔

پرانے پاکستان میں بھی تو یہی سب کُچھ ہوتا تھا،  پنجاب کے انتظامی معاملات میں سیاسی مداخلت گزرے کل میں بھی تھی اور آج بھی ہےتوپھر کیا بدلا فقط چہرے !