"پی ایس ایل کے میچز شمالی وزیرستان اور آزاد کشمیر میں بھی کرائیں گے"



کراچی(24نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفورکاکہناہے کہ پی ایس ایل کے میچز شمالی وزیرستان کے شہر میرانشاہ اور آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں بھی کرائے جائیں گے۔

پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفورکاکہناہےکہ کراچی پچھلی باربھی فائنل کامیزبان تھا،آج بھی فائنل کی میزبانی کررہا ہے۔ جس طرح عوام اور فورسز نے کام کیا، پاکستان سپر لیگ کو پاکستان میں ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا تھا۔

اس سے قبلڈی جی آئی ایس پی نے اپنے ٹوئٹ میں پی ایس ایل فائنل کھیلنے والی ٹیموں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے ٹوئٹ میں یوم پاکستان کے حوالے سے تیسرا پرومو جاری کیا ۔ پرومو میں سرفراز احمد، ڈیرن سیمی،کیرون پولارڈ و دیگر کھلاڑیوں نے پاکستان سے محبت کا اظہار کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے بھی پی ایس ایل کی اختتامی تقریب میں آئندہ سپر لیگ مکمل طور پر پاکستان میں کرانے کا اعلان کیا ہے۔اس کے علاوہ کچھ دن پہلے وزیراعظم عمران خان نے بھی پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کرانے کا اعلان کیا تھا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔