پی ٹی آئی کے حق میں مہم چلانے پر نواز شریف کو سراہتا ہوں: عمران خان

پی ٹی آئی کے حق میں مہم چلانے پر نواز شریف کو سراہتا ہوں: عمران خان


اسلام آباد (24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ محبت دکھا کر سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی پارٹی کے حق میں مہم چلارہے ہیں۔ نواز شریف مودی کی زبان بول رہے ہیں۔


عمران خان کا اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہنا تھا کہ نواز شریف کا مودی سے محبت جتانے کا مقصد کاروباری مفادات کو تحفظ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حق میں مہم چلانے پر نواز شریف کو سراہتا ہوں، وہ جس طرح مودی کی زبان بول رہے ہیں تو بڑی تعداد میں لوگ ن لیگ کو چھوڑ دیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ  اپنی کرپشن اور کاروباری مفادات بچانے کے لیےجس انداز میں تحریک انصاف کا کام آسان بنا رہے ہیں میرے لیے وہ قابل قدر ہے۔ مجھے تو خدشہ ہونے لگا ہے کہ اگر نواز شریف اسی رفتار سے مودی کا راگ الاپتے رہے تو ہمارے لیے ن لیگ کی باقیات سنبھالنا مشکل ہوجائے گا۔