چودھری نثار نے نواز شریف کو اب تک کا سب سے اہم مشورہ دے دیا

چودھری نثار نے نواز شریف کو اب تک کا سب سے اہم مشورہ دے دیا


اسلام آباد (24 نیوز) سابق وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ن لیگ کو موجودہ صورتحال میں ٹھنڈے دل سے غور کرنا ہوگا۔ موجودہ مسائل کا حل تصادم نہیں ہے۔

اپنے ایک بیان میں چودھری نثار کا کہناتھا کہ سیاستدان کا کام اپنے اصولوں پر قائم رہ کر راستہ نکالنا ہے۔ یہ لمحہ انتہا تشویشناک ہے۔ غصہ اور تصادم کسی سیاسی مسئلہ کا حل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے حق میں مہم چلانے پر نواز شریف کو سراہتا ہوں، عمران خان 

انہو ں نے کہا کہ پہلے ہماری حکومت میں ختم نبوت کا مسئلہ بنا اور اب ملک دشمنی کے الزامات لگ رہے ہیں جبکہ محاذ آرائی سے صرف پارٹی نہیں ملک کو بھی نقصان کا اندیشہ ہے۔ ن لیگ کو موجودہ صورتحال میں ٹھنڈے دل سے غور کرنا ہوگا۔