رمضان المبارک کا سب سے لمبا اور مختصر روزہ کون سے ممالک میں ہو گا؟


24 نیوز: دنیا کے بیشتر ممالک میں برکتوں والے مہینہ کا آغاز ہو گیا۔ دنیا کے کن ممالک میں سب سے لمبا اور کن ممالک میں سب سے چھوٹا روزہ ہو گا، یہ سوال تقریباً سب کے ذہنوں میں ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز ہو گیا۔ آج پہلا روزہ ہے۔پاکستان، بھارت، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں روزہ کا دورانیہ تقریباً 15 سے 16گھنٹے ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: ماہ رمضان مبارک، دنیا بھر میں آج پہلا روزہ 

اس رمضان میں سب سے لمبا روزہ گرین لینڈ میں ہو گا جس کی مدت 21 گھنٹے سے زائد ہو گی۔ آئس لینڈ میں بھی تقریباً 21 گھنٹے کا روزہ ہو گا۔فن لینڈ اور ناروے میں روزہ کا دورانیہ 20 گھنٹے کے قریب ہوگا۔ یو کے میں روزہ کا دورانیہ تقریباً ساڑھے 18 گھنٹے ہو گا۔

اس سال سب سے چھوٹا روزہ ارجنٹینیا، آسٹریلیا کے شہر سڈنی اور نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ہو گا۔ جس کا دورانیہ تقریباً ساڑھے 11 گھنٹے ہوگا۔انڈونیشیا میں روزہ کا دورانیہ تقریباً 13 گھنٹے اور ملائشیا میں تقریباً ساڑھے 13 گھنٹے ہو گا۔