کرنل راجہ سہیل عابد شہید کی نماز جنازہ وہاڑی میں ادا کردی گئی


وہاڑی (24نیوز) کرنل راجہ سہیل عابد شہید کی نماز جنازہ وہاڑی میں ادا کردی گئی،نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ،شہید کے جسد خاکی کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

کرنل راجہ سہیل کی نماز جنازہ آج وہاڑی میں اداکی جائے گی

پاک وطن کا ایک اورسپوت نے ارض پاک کے تحفظ کیلئے اپنی جان قربان کر دی، دہشت گردوں سے مقابلے میں کرنل راجہ سہیل عابد نے جام شہادت نوش کیا، شہیدل کرنل راجہ سہیل کی نماز جنازہ آج وہاڑی میں اداکی جائے گی۔
ملک کی سیکورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن ردالفساد جاری ہے،بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے کارروائی کی،کارروائی میں سیکورٹی فورسز نے 2 خودکش بمباروں سمیت3دہشت گردوں کو مار گرایا، دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے کرنل سہیل عابد نے جام شہادت نوش کیا،کارروائی میں چار جوان زخمی بھی ہوئے۔
کرنل سہیل عابد کا تعلق جنوبی پنجاب کے شہر وہاڑی سے ہے، شہید کے سوگواروں میں اہلیہ، ایک بیٹا اور تین بیٹیاں شامل ہیں،کرنل سہیل عابد کے والد راجہ عابد حسین عباسی نے کہا کہ انہیں فخر ہے ان کے بیٹے نے ملکی سلامتی کیلئے اپنی جان قربان کی۔

یہ بھی پڑھیں:ماہ رمضان کی آمد،  تمام بینکوں نے زکوٰۃ کا شیڈول جاری کر دیا

کرنل سہیل عابد کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہیں سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کرنل سہیل عابد کو حسن کارکردگی کا ایوارڈسے نوازا تھا، کرنل سہیل عابد شہید کے خاندان میں ملک و قوم کی خاطر یہ تیسری شہادت ہے، وہاڑی کے قریب واقع ریلوے اسٹیشن کرنل سہیل کے چچا کیپٹن ظفر اقبال عباسی کے نام سے منسوب ہے۔