ہندو بنیا کی پھر شرار ت، ورکنگ باﺅنڈری پر بلااشتعال فائرنگ، دو شہری زخمی

ہندو بنیا کی پھر شرار ت، ورکنگ باﺅنڈری پر بلااشتعال فائرنگ، دو شہری زخمی


شکرگڑھ( 24نیوز )ہندو بنیا پھر شرارتوں سے باز نہ آیا،شکرگڑھ کی ورکنگ باونڈری پر بھارتی فورسزنے بلااشتعال فائرنگ کردی،گولیاں لگنے سے دو شہری زخمی ہوگئے،رات بھر وقفے وقفے سے فائرنگ اور مارٹرشیلنگ جاری رہی۔
مودی سرکارمسلم دشمنی میں اندھی ہوچکی، پاکستان کی خوشی کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی،رمضان شروع ہوتےہی توپوں کا رخ پھر پاکستان کیطرف موڑ دیا، شکر گڑھ کی ورکنگ باونڈری پر بلااشتعال فائرنگ کردی۔
بھارتی فائرنگ سے دو شہری فیض احمد اور وقاص زخمی ہوئے،درجنوں مویشیوں کو بھی گولیاں لگیں، ورکنگ باونڈری پر رات بھر وقفہ وقفہ سے بھارتی فائرنگ اور شیلنگ جاری رہی،جس کا جوا ب چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کرکے دیا۔
بھارتی فورسز نےورکنگ باونڈری کے ٹمبر چک،سکھوچک، سکمال تغلپور،سانبلی بھوپالپور سیکٹر کے دیہاتوں کو نشانہ بنایا،زخمیوں فیض احمد اور وقاص کو تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کرکے طبی امداد دی جارہی ہے۔
فائرنگ سے علاقہ مکین شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہیں،جس کےباعث مکینوں نےنقل مکانی شروع کردی ہے۔
یاد رہے بھارت آئے روز ورکنگ باﺅنڈری کی خلاف ورزی کرتا رہتا ہے، بھارتی فوج کی اس اشتعال انگیزی سے سینکڑوں شہری شہید ہوچکے ہیں متعدد زخمی بھی۔